اپنی بیٹنگ پر کام کیا جس کا نتیجہ ملا ہے، سرفراز احمد

ہمارے بولرز کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ جنوبی افریقا کو جلد آؤٹ کرلیں، ابھی بھی میچ جیتنے کے امکانات موجود ہیں، قومی کپتان— فوٹو: فائل


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیٹنگ پر کام کیا جس کا نتیجہ ملا ہے، بولرز کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ جنوبی افریقا کو جلد آؤٹ کرلیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ مجھ سمیت ہمارے تمام بیٹسمین برے شارٹس کھیل کرآؤٹ ہوئے۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقا کی گرفت مضبوط ہو گئی

انہوں نے کہا کہ آخری 5 میں سے3 بیٹسمین غلط شارٹ لگاتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے، میں نے اپنی بیٹنگ پر کام کیا،اس کا نتیجہ ملا، جنوبی افریقا میں بہت سنبھل کر بیٹنگ کرنا ہوتی ہے۔

سرفرازاحمد نے کہا کہ مرکرم اور ہاشم آملہ بہترین بیٹنگ کررہے ہیں، اوپر سے 2،3 وکٹیں جلدی گرنے کا نقصان ہورہا ہے، مجھے سنچری اور ٹیم کا مجموعی اسکور260 تک جانا چاہیے تھا، میں اور بابر اعظم مثبت بیٹنگ کا سوچ کر کریز پر موجود تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎