اسکول وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 12 بچے جھلسے گئے

بھارتی ریاست اترپردیش میں ہفتہ کی صبح سکول وین میں لگا سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12 سے زائد بچے جھلس گئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گیان پور علاقے کے ایک نجیسکول کی وین صبح بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہی تھی،جیسے ہی گاڑی کوتوالی علاقے کے قریب پہنچی اسی دوران گیس سلنڈردھماکے ہونے سے وین میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار تقریباً 12 سے زائد بچے جھلس گئے۔

انہوں نے کہا کہ وین میں سوار بچوں کی چیخ پکار سن کر لوگوں نے تمام بچوں کو علاج کے لئے مہاراجہ چیت سنگھ ضلع اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے تین بچوں کی تشویشناک حالت دیکھتے ہوئے انہیں وارانسی ریفر کردیا۔

حادثے کی اطلاع کے بعد بچوں کے والدین بھی ہسپتال پہنچے اور سکول وین کے مالک کے ساتھ متعلقہ محکمہ کے افسران پر معاملہ درج کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎