فرانس میں دھماکا، 4 افراد ہلاک، 50 زخمی

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی ایک بیکری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


عالمی میڈیا کے مطابق پیرس کے پوش علاقہ ریو ڈی ٹریوس میں صبح سویرے زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، بیکری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہونے والے دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی جبکہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، سڑک پر کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی جبکہ واقعے میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے، ہلاک شدگان میں آگ بجھانے والے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔

واقعے کی طلاع ملنے پر فرانسیسی وزیر داخلہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچے، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 200 فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کیلئے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎