سعودی وزیر نے پاکستان کو خوشخبری سنادی

پاکستان اور سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی کے قیام کیلیئے اگلے ماہ معاہدے پر دستخط کریں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم — فوٹو: بشکریہ علی زیدی فیس بک اکاؤنٹ


گوادر: سعودی وزیر توانائی کی سربراہی میں آنے والے وفد نے پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب سے اعلیٰ سطح کا وفد سعودی وزیر توانائی، صنعت اور معدنی وسائل خالد بن عبدالعزیز کی قیادت میں گوادر پہنچا جہاں وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور وزیرپورٹ و شپنگ علی زیدی نے گوادر ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

گوادر میں آئل ریفائنری کیلئے سعودی شراکت داری کا معاہدہ کرنے کی منظوری

سعودی وزیر کی سربراہی میں وفد کو چائنا بزنس کمپلکس میں بریفنگ دی گئی جب کہ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی نے سعودی وفد کو گوادر پورٹ اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب خطے کے امن اور استحکام کیلئے اہمیت کے حامل ممالک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ ایک اہم خطے میں واقع ہے، پاکستان، چین اور سعودی عرب کی دوستی اور باہمی اشتراک عالمی مثال ہوگا۔

’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پراتفاق‘

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی شمولیت سے سی پیک منصوبے کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں لہٰذا سعودی عرب کو پاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎