کراچی: پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں قیدی ہسپتال سے فرار

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں زیر علاج قیدی فرار ہو گیا جس کے نتیجے میں عدالتی پولیس کے اہلکاروں کو پیشہ وارانہ غفلت برتنے کے جرم میں معطل کرکے گرفتارکرلیا گیا۔


اس حوالے سے جے پی پم سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ ’قیدی کو 5 جنوری کو ہسپتال میں طبی علاج کے لیے جنرل وارڈ میں داخل کیا جہاں سے وہ جمعہ (11جنوری) کی صبح عدالتی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فرار ہو گیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مشتبہ قیدی کے ٹانگ میں گولی کا زخم ہے جسے دوسری مرتبہ ہسپتال لیا گیا کیونکہ اس کو چلنے میں تکلیف تھی جبکہ اس سے قبل اس کا ایک آپریشن ہو چکا تھا‘۔

جے پی ایم سی کی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہسپتال میں عدالتی پولیس کی موجودگی قیدی فرار ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ’عام طور پر عدالتی پولیس اہلکار سادہ لباس میں ملوث ہوتے ہیں اور عام شخص کی طرح رویہ اپناتے ہیں‘۔

اس حوالے سے قائم مقام ایس ایچ او صدر پولیس ملک حیات نے بتایا کہ پولیس نے دو عدالتی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک اہلکار مفرور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’کمانڈر آف کورٹ پولیس‘ کی ہدایت پر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فرار ہونے والے قیدی کے بارے میں کورنگی پولیس نے بتایا کہ ’قیدی کو پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کار اس امر پر غور کررہے ہیں کہ زخمی قیدی ہسپتال سے کیسے فرار ہو گیا۔

اس دوران وزیر جیل خانہ جات ناصر حسین شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جیل آئی جی پی سے فوری انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎