خواتین سے متعلق نازیبا کلمات بھارتی کھلاڑی کو مہنگی پڑگئی

بھارتی آل راونڈر کی معافی کام نہ آئی ، ہردک پانڈیا اور بیٹسمین لوکیش راہول کو خواتین سے متعلق نازیبا کلمات پر ہر طرز کی کرکٹ سے معطل کر دیا گیا ہے۔


ٹیلی ویژن ٹاک شو میں متنازع کلمات کی ادائیگی پر پانڈیا اور راہول کو شدید تنقید کا سامنا تھا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو تمام طرز کی کرکٹ سے معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

پانڈیا اور لوکیش راہول کو سات روز کے اندر جواب دینا ہوگا، دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎