بھکر میں خاتون اور دو بچوں کو قتل

بھکر کے نواحی علاقے رضائی شاہ میں خاتون اور دو بچوں کو قتل کردیا گیا، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔


بھکرمیں تہرے قتل کی واردات ، رضائی شاہ کے علاقے میں خاتون اور دو بچے قتل کردیئے گئے نامعلوم قاتل کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔

مقتولین میں عزیزاں بی بی 7 سالہ رافعہ اور 6 سالہ عابد شامل ہیں ، دونوں بچوں کے گلے کاٹے گئے ہیں، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قتل دشمنی کا شاخسانہ ہیں ۔

سرگودھا سے آئی فرانزک ٹیم نے جائے واقعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے، قاتل کون ہیں اور کس چیز سے قتل کیا گیا ؟ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎