جلد آن لائن شاپنگ کی سہولت فراہم کریں گے، مراد سعید

پاکستان پوسٹ کو خسارے کی دلدل سے نکالنے کیلئے تبدیلی سرکار نے بیرون ملک پارسل بھجوانے کی تیز ترین سروس کا آغازکردیا۔ وزیر مواصلات کہتے ہیں جلد آن لائن شاپنگ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔


بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہل خانہ کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان پوسٹ نے برق رفتار پارسل سروس متعارف کرا دی ہے۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ای ایم ایس پلیس 72 گھنٹے کی گارنٹی ڈیلیوری دے گی۔ ہر اِئیر پورٹ پر کاؤنٹر بنا رہے ہیں وہاں پر ایک آفیسر بھی ہو گا تاکہ کسٹم کلیئرنس کے بعد بروقت ڈیلیوری ہو سکے۔

مراد سعید کہتے ہیں تھرڈ پارٹی ہائرنگ پر کام جاری ہے۔ ڈلِیوری پارنٹنر کو ہاِئر کرنے کے کچھ رولز ہیں۔ فروری کے دوسرے ہفتے تک اس سروس کا دنیا بھر میں اجرا کر دیں گے۔

وفاقی وزیر نے پچیس جنوری تک پاکستان پوسٹ کی پندرہ ہزار نئی فرنچائز کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ ادارے کو خسارے سے نکالنے کیلئے جلد آن لائن شاپنگ کی سہولت کا بھی آغاز کیا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎