ملک میں معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنے کےعمل میں بہتری،آئی ایم ایف کا اظہارِ اطمینان

ملک میں معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنے کےعمل میں بہتری پر آئی ایم ایف نے اظہارِ اطمینان کیا ہے۔


آئی ایم ایف نے حکومت کا معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنے سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے کے طریقہ کار پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اس عمل سے پاکستان میں معاشی ڈیٹا مزید شفاف ہوسکے گا۔ درست معاشی ڈیٹا سے پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ درست معاشی ڈیٹا لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرسکتا ہے۔ آئی ایم ایف کے طریقہ کاراپنانا پاکستان کا اہم سنگ میل ہے۔

آئی ایم ایف نے امید ظاہر کی ہے کہ سسٹم سے متعلقہ محکموں میں رابطے اور تعاون بہتر ہوسکے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎