بھارت کے ہاتھوں آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں بھی شکست

بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، مہندرا سنگھ دھونی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


میلبورن میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں بھارتی ٹیم نے 231 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، مہندرا سنگھ دھونی 87 اور جادیو 61 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کپتان ویرات کوہلی 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے 48.4 اوورز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، پیٹر ہینڈز کومب 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کی طرف سے چاہل نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ مہندرا سنگھ دھونی سیریز کے اسٹار قرار پائے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎