نصر میزائل کا ایک ہفتے میں تیسرا کامیاب تجربہ

پاکستان نے فوج کی تذویراتی فورسز کی کمانڈ کی تربیتی مشق کے دوران آج زمین سے زمین پر مار کرنے والے مختصر فاصلے کے بیلسٹک میزائل ،نصر، کا کامیاب تجربہ کیا۔


اس مشق کے دوسرے مرحلے کا مقصد پرواز کے اختتامی مراحل میں یقینی طور پر ہمسائے میں موجود بیلسٹک میزائل دفاعی نظام یا کسی دوسرے نظام کے حصار کو توڑنے سمیت دوران پرواز انتہائی نقل وحمل کا تجربہ کرنا تھا۔

یہ آزمائشی پرواز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن، کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام ، آرمی سٹریٹجک فورس کمانڈ کے اعلیٰ افسران، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئروںکو پاکستان کی تذویراتی دفاعی صلاحیت میں ایک اور سنگ میل کے حصول پر سراہا۔

انہوں نے تمام متعلقہ افراد کی پیشہ وارانہ اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا جن کے باعث اس نظام کا تجربہ کامیابی سے ہمکنار ہوا، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی سائنسدانوں، انجینئروں اور شرکت کرنے والے فوجیوں کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎