حمزہ شہباز 3 فروری کو لاہور سے لندن جائیں گے

لاہور: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز 3 فروری کو لاہور سے لندن جائیں گے، 12 فروری کو واپسی کا پلان ہے، نون لیگی رہنما نے لاہور ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔


حمزہ شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کی تیاریاں کیں تو روانگی اور واپسی کے شیڈول سے متعلق تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کر دیا۔ حمزہ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز 10 روز کے دورے پر 3 فروری کو بیرون ملک جائیں گے اور 12 فروری کو ان کی وطن واپسی ہوگی۔

عدالت نے حمزہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ اس سلسلے میں عدالت نے پہلے ہی آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سے وضاحت بھی طلب کر رکھی ہے۔

یاد رہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان نے حمزہ شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎