ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد حمزہ شہباز 3 فروری کو برطانيہ جائیں گے

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالے جانے کے بعد تین فروری کو برطانیہ جائیں گے، حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا گیا۔


لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اور جانے سے پہلے عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے ٹکٹیں عدالت میں پیش کیں اور بتایا کہ اپوزیشن لیڈر تین فروری کو برطانیہ جائیں گے اور بارہ فروری کو ان کی واپسی ہوگی ، کیس کی مزید سماعت تیرہ فروری کو ہو گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎