حمزہ شہباز لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئے، کچھ دیر میں لندن روانہ ہوجائیں گے

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز لندن روانگی کے لئے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئے، ان کی پرواز کچھ دیر بعد منزل کی جانب روانہ ہو گی۔


اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز قطر ایئرویز کی فلائٹ نمبر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے، حمزہ شہباز 13 فروری کو واپس وطن پہنچیں گے جو قطر ایئرویز ہی کی پرواز 628 بتائی گئی ہے۔

لندن میں 9 روزہ قیام کے دوران حمزہ شہباز اپنے کزنز حسن نواز، حسین نواز اور بھائی سلمان شہباز سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے وزارت داخلہ نے ن لیگی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎