اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز لندن روانہ

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالے جانے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے۔


حمزہ شہباز نجی ایئرلائنز کی پرواز سے صبح نو بجے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے۔ وہ بارہ فروری کو وطن واپس آئیں گے۔ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور رمضان شوگر ملز کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

نیب کی سفارش پر حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ اور ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ دسمبر میں انہیں برطانیہ جاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں دس روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے شیڈول کے حوالے سے عدالت کو آگاہ بھی کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎