حمزہ شہباز ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد لندن روانہ

حمزہ شہباز غیر ملکی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے اور وہ 13 فروری کو واپس وطن پہنچیں گے۔ فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن روانہ ہوگئے۔

حمزہ شہباز غیر ملکی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے اور وہ 13 فروری کو واپس وطن پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ حکومت نے حمزہ شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا تھا اور یکم فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالتے ہوئے 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎