میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیشرفت، کیس اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ

سندھ کا میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیشرفت نیب نے کیس اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ کرلیا، نیب نے عبدالغنی مجید کی گرفتاری کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، دوسری طرف جے آئی ٹی ایک بار پھر کراچی میں متحرک ہوگئی۔


نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ کا میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کا کیس شہر قائد نہیں شہر اقتدارمیں چلائیں گے، نیب سندھ کی ٹیم مقدمہ منتقل کرانے کیلیے درخواست بینکنگ کورٹ میں لیکر پہنچی کہا کہ سپریم کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

دوسری جانب نیب نے عبدالغنی مجید کی گرفتاری کی اجازت کیلئے بھی عدالت سے رجوع کرلیا جس میں نیب نے مؤقف اپنایا کہ انکے پاس ایسے ثبوت ہیں جوجےآئی ٹی اور ایف آئی اے بھی حاصل نہ کرسکی، گرفتاری کی اجازت دے کرتحقیقات کی اجازت دی جائے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسکینڈل کی تفتیش کرنیوالی جے آئی ٹی کراچی میں پھرمتحرک ہوگئی ، محکمہ تعلیم، صحت، توانائی، منصوبہ بندی، ورکس سروسز، خزانہ اور زراعت کے افسران کو پوچھ گچھ کےلیے بلالیا۔

اسکینڈل میں آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگرنے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے جبکہ حسین لوائی،انور مجید، عبدالغنی مجید اور طحہ رضا گرفتار ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎