’’ایک ہفتے میں شام سے داعش کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا‘‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں شام سے داعش کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔


امریکی محکمہ خارجہ میں ایک عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے داعش کے خلاف فتح کا اعلان کیا اورکہا کہ شام کے کچھ علاقوں میں داعش موجود ہیں وہاں سے بھی ایک ہفتے میں ان کا صفایا کردیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور اتحادی افواج اورشامی فورسزنے شام اور عراق میں داعش کے زیرکنٹرول علاقوں کو آزاد کرالیا ہے اور اگلے ہفتے شام میں داعش کے زیرقبضہ علاقوں سے سو فیصد خاتمے کے بعد رسمی اعلان کیا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎