آئی ایم ایف پروگرام ملنے سے عالمی سطح پر معاہدوں میں آسانی ہو گی: وزارت خزانہ

اختلاف میں کمی ضرور ہوئی ہے لیکن مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکے ہیں، ذرائع وزارت خزانہ — فوٹو:فائل


اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام صرف ڈالرز حاصل کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ پروگرام ملنے سے بین الاقوامی سطح پر معاہدے کرنے میں آسانی ہو گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض فراہمی کے لیے ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے تاہم دونوں پھر کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ اختلاف میں کمی ضرور ہوئی ہے لیکن مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکے ہیں۔

آئی ایم ایف سے قرض لینے کے معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے: اسد عمر

وزارت خزانہ کے حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ موسم بہار میں آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ اجلاس سے پہلے معاملات طے ہوجائیں گے۔

ترجمان وزرت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق آئی ایم ایف پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کو پروگرام لینے کی کوئی جلدی نہیں تاہم اچھا پروگرام ملتے ہی معاہدہ کرلیا جائے گا۔

ترجمان وزارت خزانہ نے بتایاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام صرف ڈالرز کے حصول کیلئے نہیں لے رہے بلکہ آئی ایم ایف کا پروگرام ملنے سے بین الاقوامی سطح پر معاہدے کرنے میں آسانی ہوگی۔

پاکستان کا آئی ایم ایف کی کچھ شرائط ماننے سے انکار، مذاکرات بے نتیجہ ختم

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے معاملات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، کوشش ہے جلد سے جلد یہ معاہدہ ہوجائے لیکن چاہتے ہیں کہ جلدی میں ایسا معاہدہ نہ ہو جو معیشت اور عوام کی بہتری میں نہ ہو۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎