نواز شریف کا نام ECL سے نکالنے کی استدعا مسترد

سابق وزیر اعظم نوازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سےنکالنےکی استدعامسترد کر دی گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نےنوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالنےکی استدعامستردکی۔

گزشتہ اکتوبرمیں ای سی ایل سےنام نکالنےکی درخواستیں وزارت داخلہ کودی گئی تھیں اور نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے درخواستیں الگ الگ جمع کرائی تھیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ درخواستیں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت پررہائی کے وقت جمع کرائی گئیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایگزٹ فرآم پاکستان رولز2010کےرول 2میں بیان کردہ وجوہات ہم پرلاگونہیں ہوتی اورکسی معاشی جرم،دہشتگردی یا اس کی سازش جیسے جرم میں ملوث نہیں ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎