’اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کا بینچ خوش آئند ہے‘

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کا بینچ خوش آئند ہے۔


وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ایف آئی اے کو اصغر خان کیس پر من وعن عملدرآمد کی ہدایت کر چکے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ اصغر خان کیس مسلم لیگ ن کے سیاسی کردار کو عیاں کرتا ہے،دلچسپ امر یہ ہے کہ بے نظیر شہید کے سیاسی وارث ن لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اصغر خان عمل درآمد کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی نیا بینچ تشکیل دیدیا ہے جس میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل جب کہ کیس کی سماعت 11 فروری کو ہوگی۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جب کہ مرحوم اصغر خان کے ورثا کو بھی مقدمہ کی پیروی کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎