اصغر خان کیس: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا دوبارہ سماعت کا خیر مقدم

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی دوبارہ سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیے جانے کو خوش آئند قرار دے دیا۔


سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پہلے ہی ایف آئی اے کو ہدایات جاری کر چکے ہیں کہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اصغر خان کیس مسلم لیگ (ن) کے سیاسی کردار کو عیاں کرتا ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ بینظیر بھٹو شہید کے سیاسی وارث آج نواز لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔

چناچہ اب جسٹس گلزار احمد، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ اس کی سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ عدالت نے سیکریٹری دفاع ضمیر حسین کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ اس مالی اسکینڈل میں ملوث فوجی افسران کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے عدالت کو اعتماد میں لیا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جن سیاستدانوں پر الزام تھا انہوں نے رقم وصولی سے انکار کیا جبکہ اہم گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے اور یہ ایک دوسرے سے مماثلت نہیں رکھتے۔

سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ معاملہ 25 سال سے زیادہ پرانا ہے اور متعلقہ بینکوں سے رقم اکاؤنٹس میں جمع ہونے کا مکمل ریکارڈ نہیں ملا۔

علاوہ ازیں جی ایچ کیو، جو اپنے طور پر اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے، کی جانب سے بھی ابھی تک ایف آئی اے کو مطلع نہیں کیا گیا، چناچہ ادارے کے پاس اتنے شواہد نہیں کہ کیس پر فوجداری کارروائی ہوسکے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎