سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں اٹھاون گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دو روز بعد کھل گئے۔


سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس پریشر میں کمی پر سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات دس بجے سے بند کر دیئے گئے تھے۔ سی این جی بحالی کے ساتھ ہی کراچی میں فلنگ اسٹیشن کے باہر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ صنعت کاروں اور سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے جمعہ کو سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) انتظامیہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

ملاقات کے دوران گیس کی موجودہ صورت حال کو سمجھتے ہوئے صنعت کاروں نے کہا تھا کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کی طلب پوری کرنے کے لئے اتوار کے دن 24 گھنٹے سندھ بھر کے 7 صنعتی زونز مکمل بند رکھے جائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎