کراچی،ڈیفنس کے علاقے میں پی ایس پی رہنما پر حملہ

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما میر عتیق تالپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔


پولیس کے مطابق میر عتیق نے انہیں بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ درخشاں تھانے کی حدود فیز 6 میں پیش آیا۔ میر عتیق کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ساتھ تھے کہ کرولا گاڑی میں سوار افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ گاڑی میں موجود چاروں افراد مسلح تھے۔ واقعہ کی ایف آئی آر درخشاں تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے میرعتیق تالپور پر فائرنگ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ایس ایس پی ساؤتھ سے جامع انکوائری اور تمام تر پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب چیئرمین پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ میر عتیق حیدرآباد کے حلقے پی ایس 67 سے پی ایس پی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑے تھے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈینفس ہی میں ایم کیوایم کے رہنماعلی رضا عابدی کوقتل کیا گی، جب کہ سابق گورنر محمد زبیر پر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آچکا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎