اتحادی جماعتوں کو منانے کا مشن ، اہم ملاقات آج ہوگی

وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق اتحادی جماعتوں کو منانے کے مشن سے متعلق آج لاہور میں چوہدری برادران سےملاقات کریں گے۔


پاکستان تحریک انصاف کے رہنمانعیم الحق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت اورمونس الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہونے کے باعث اس ملاقات میں شریک نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چوہدری برادران کے تخفظات دور کیے جانے کی بات کی جائے گی جبکہ پنجاب کے بعد مرکز کے معاملات پربات چیت ہوگی ۔

طے شدہ معاہدے کے مطابق مسلم لیگ ق کو مرکز میں ابھی ایک وزارت ملنا باقی ہے جبکہ پنجاب میں ق لیگ کو طے شدہ فارمولے کے مطابق وزارتیں دے دی گئی ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎