فیروزوالہ: برتھ گاؤں سے3 لاشیں برآمد، 2 انتہائی مطلوب ڈاکووں کی نکلیں

لاہور:‌ (دنیا نیوز) فیروزوالہ کے قریب برتھ گاوں سے تین لاشیں برآمد ہوئیں جن کو مریدکے ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا جن میں سے دو کی شناخت انٹرنیشل ڈاکووں سے ہوئی تاہم تیسری لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔


فیروزوالہ تھانہ کے علاقے کالا خطائی روڈ پر واقع برتھ گاوں میں اختر نامی زمیندار اپنے کھیتوں میں گیا تو وہاں تین افراد کی لاشیں پڑی تھیں جن کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا جس پر زمیندار نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے دی۔

تھانہ فیروزوالہ پولیس موقع پر پہنچی تو تین لاشوں میں سے ایک کے ہاتھ میں پستول تھا جبکہ جیب میں درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں، پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مریدکے ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کے موبائل سے ورثا سے رابطہ کیا گیا جن کی شناخت جہانگیر عرف جانگو اور خلیل کے نام سے ہوئی جو کہ انٹرنیشل ڈاکو تھے جو پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق ڈاکووں نے فیصل آباد پولیس کانسٹیبل کو دوران مقابلہ شہید کر دیا تھا جن کہ خلاف شیخوپورہ، لاھور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ننکانہ، بلکہ پنجاب کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی مقدمات درج ہیں جبکہ تیسری لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎