اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، قبضہ مافیا کی فائرنگ

اسلام آباد میں سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مل پور میں تجاوزات کےخلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی کارروائی کے دوران فائرنگ کردی گئی ۔ پولیس نے فائرنگ کرنیوالےافراد کو گرفتار کرکے تھانہ بارہ کہو منتقل کردیا۔


اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ مل پور میں ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوا۔ اس آپریشن میں قبضہ مافیا نے انتظامیہ پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کرنیوالے افراد کو گرفتار کرکے تھانہ بارہ کہومنتقل کردیا گیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ قبضہ مافیا نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر فائرنگ کی۔ آپریشن میں کمرشل مقاصد کیلئے قائم غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کیا جارہا تھا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی نفری موقع پرموجود تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎