اسلام آباد میں تالہ توڑ گروہ دھر لیا گیا

اسلام آباد میں سرگرم تالہ توڑ گینگ قانون کی گرفت میں آگیا۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور قیمتی سامان برآمد کرلیا۔


اسلام آباد میں لوٹ مار کرنے والے پکڑے گئے۔ گھروں کے تالے توڑنے والے ملزم ہتھکڑیوں میں جکڑے لئے گئے۔

گرفتار لٹیرے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں وارداتیں کرتے تھے۔ان کے طریقہ واردات کے بارے میں ایس پی صدر ملک نعیم نے بتایا کہ تالہ توڑ گروپ گھروں کی ریکی کرتا، جو گھر خالی ہوتا، اس کا تالہ توڑ کراندرداخل ہوتے اورگھرکی صفائی کرجاتے تھے۔

ملزمان سے نقدی اور قیمتی گھڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے تھانہ کراچی کمپنی منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎