اگر نیب پر کنٹرول ہوتا تو ہمارا سینئر وزیر استعفی کیوں دیتا: گورنر پنجاب

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان پر 30 ہزار ارب قرضہ تحریک انصاف نے نہیں چڑھایا، اگر نیب، ایف بی آر اور دیگر اداروں پر کنٹرول ہوتا توکیا ہمارا سینئر وزیر استعفی دیتا، معاشی صورتحال کے حوالے سے اللہ کا شکر ہے مشکل وقت سے گزر گئے ہیں۔


ملتان میں ڈسٹرکٹ جیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ قیدیوں کے جرمانے ادا کرکے انکو رہائی دلوائیں گے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ شروع میں کہا جا رہا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پاس جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا، علیم خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ نیب کے سامنے پیش ہوتے رہے، اگرہمارا اداروں پر کنٹرول ہوتا، کیا سینئر وزیر استعفی دیتے۔ ہمارے رہنماؤں پر الزام ہے ثبوت نہیں ہیں، وزراء نے صرف الزام پر استعفیٰ دے دیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎