پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے شہبازشریف کو ہٹانے سے سسٹم کو نقصان ہوگا،خواجہ آصف

ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس جارہا ہے جبکہ عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے خودکشی کرلیں۔


سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلی بار کوئی وزیر اعظم آئی ایم ایف کے پاس چل کر جارہا ہے، کل تک تو یہ کہتے تھے کہ قرض سے بہتر ہے کہ خودکشی کرلوں۔

انھوں نے بتایا کہ سب جماعتوں نے مل کرشہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنایا، شہباز شریف کو ہٹانے سے فائدہ نہیں،سسٹم کو نقصان ہوگا، شہباز شریف کو ہٹانے سے حالات مزید بگڑیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے معاشی مشیر ان کو چھوڑ کر جارہے ہیں، خیبر پختونخوا کے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو فارغ کردیا،بیورو کریسی ایسے حالات میں کام نہیں کرے گی۔

انھوں نے دو ٹوک کہا کہ اگر میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہوئی تو ذمہ دار حکومت ہوگی، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پرعملدرآمد کیا جائے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎