وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ عمران خان متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات اور ساتویں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔


ابوظبی کے ولی عہد شیخ زید بن النہیان نے دبئی ائیرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دورے کی دعوت دی تھی۔

وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے ۔وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔عمران خان ایک روزہ دورے کے دوران آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹن لگارڈ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎