عمران خان کی باتیں ان کی ناکامی کا ثبوت ہیں، چانڈیو

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی باتیں ان کی ناکامی کا اعتراف ہیں۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ بادشاہت نافذ کر کے انہیں بادشاہ قرار دیا جائے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ افسوس کے خود کو منتخب وزیر اعظم کہنے والا پارلیمنٹ کے مستقبل سے مایوس ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا ہے وہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے حالیہ بیانات کے بعد لوگ انہیں سلیکٹڈ کہنے میں حق بجانب ہیں۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ انھوں نے ایسا بے بس وزیراعظم کبھی نہیں دیکھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎