کراچی میں بسنت کے حوالے سے کمشنر کراچی کا اہم اعلان

کمشنر کراچی نے اعلان کردیا ہے کہ شہر میں بسنت فیسٹیول منانے کی اجازت نہیں ہوگی۔


کمشنر کراچی افتخار شہلوانی نے کراچی میں بسنت کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ اپنی چھت سے جو چاہے پتنگ اڑائے تاہم بسنت فیسٹول کسی کو نہیں منانے دیں گے۔

کمشنر کراچی افتخار شہلوانی کا کہنا تھا کہ بسنت منانے کی اجازت نہ دی ہے اور نہ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ کمشنر کراچی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معید انور کو بسنت فیسٹول کو فوری رکوانے کی ہدایات بھی جاری کی ہے۔ چئیرمین ڈسٹرکٹ ایسٹ کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال میں ہونیوالے بسنت میلے کو بھی رکوا دیں گے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ ایسٹ نے مزید بتایا کہ پولیس کو بھی ہدایت کردی ہے کہ کسی کو بسنت منانے نہ دی جائے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎