آئی ایم ایف پاکستان کو امداد دینے کیلئے تیار ہے: کرسٹین لیگارٹ

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو امداد دینے کیلئے تیار ہیں۔


دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دبئی مین بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کریسٹین لیگارڈ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان کیساتھ تعاون کو سراہتے ہیں۔ حکومت پاکستان معشیت کے استحکام کے لئے پرعزم ہے۔ حکومت پاکستان معاشی اصلاحات کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کریسٹین لیگارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات اچھی اور تعمیری رہی۔

کریسٹین لیگارڈ نے کہا کہ ملاقات کے دوران اقتصادی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کی امداد کے لیے تیار ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎