ویڈیو: کیا کراچی کو کالے پانی کی سزا مل رہی ہے؟

کراچی کو کالے پانی کی سزا مل رہی ہے۔ ہر گلی، ہر محلے میں ایک جیسے نظارے، کہیں ابلتے گٹر، کہیں گندے پانی کی دہشت، کوئی شہری لڑکھڑاتا ہے۔ کوئی گرجاتا ہے لیکن گندا پانی سرتانے کھڑا رہتا ہے۔ پوش علاقہ ہو یا غریب کی بستی کوئی بھی اس سے محفوظ نہیں۔


یہ بھی پڑھیں: کراچی کے’ کالے پانی‘ پر سعید غنی کیا کہتے ہیں

ڈاکٹرز کہتے ہیں اس گندے پانی سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ لیکن سرکاری بابوؤں کو پرواہ ہی نہیں۔ کبھی کبھی تو اہم شاہراہیں بھی گندے پانی کا تالاب بن جاتی ہیں۔ گھنٹوں بیت جاتے ہیں مگر کوئی نہیں آتا۔ اور جب کوئی نہیں آتا، عوام کی فریاد نہیں سنتا اور ان ابلتے گٹروں کو نہیں دیکھتا تو پھر سما دکھاتا ہے۔ اور کراچی دیکھتا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎