وزیراعلیٰ بلوچستان کا 5 برس میں 25 کروڑ درخت لگانے کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آئندہ 5 برس میں صوبے بھر میں 25 کروڑ درخت اور رواں برس 12 لاکھ درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔


انہوں نے صوبے میں جنگلات میں پھر سے شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے نیا جنگلات ایکٹ بھی نافذ کیا جائے گاا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہریوں سے شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر اصرار کیا۔

جام کمال کا یہ بیان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ننکانہ صاحب کے علاقے میں شجرکاری کی مہم کے آغاز کے ایک روز بعد دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں جنگلات کم ہیں،انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کے جنگلات کو ہر قیمت پر بچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کے 70 فیصد جنگلات کاٹے جاچکے ہیں جس کی وجہ سے ماحول میں عدم توازن پیدا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2018 میں بھی وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان میں ہری پور میں ایک پودا لگا کر شجرکاری کی مہم کا آغاز کیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎