سلیکٹیڈ وزیراعظم سلیکٹیڈ خطاب کریں، ملک کو بدنام نہ کریں، مرتضی وہاب

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا ہوش کے ناخن لیں، دنیا میں ملک کو بدنام کرنا بند کریں۔


وزیراعظم عمران خان نے والے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کرپشن کا راج ہے، لوگ ٹیکس نہیں دیتے البتہ خیرات دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم خیرات میں آگے اور ٹیکس دینے میں پیچھے ہیں، عمران خان

مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعظم تاحال اپوزیشن کے خول سے نہیں نکلے۔ عمران خان کی تقریروں سے وزیراعظم کی جھلک تک نہیں آتی۔ سلیکٹیڈ وزیراعظم کوچاہئے وہ سلیکٹیڈ خطاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کاسہرا نیازی صاحب کو جاتا ہے۔ عمران خان چیمپئن بننے کے لیے ملک کی توقیر داؤپر نہ لگائیں۔

مرتضی وہاب نے عمران خان کو خدا کا واسطہ دیتے ہوئے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں۔ دنیا بھر میں ملک کو بدنام کرنا بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ان کے مشیر ان کا بیڑہ غرق کردیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎