متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر ساجد عرف بونا گرفتار ، پولیس

کراچی پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلر ساجد عرف بونا کو گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ، ملزم سرکاری ملازم ہے ، بیالیس افراد کو قتل کرچکا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد نشاندہی پر اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیے گئے، گرفتار ٹارگٹ کلرکا گروپ 15 ملزمان پر مشتمل ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 2 پولیس اہلکار، ایکسائز افسر، ڈائریکٹر ایجوکیشن سمیت 42 افراد کوقتل کیا، ملزم کو شارع فیصل پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎