ملتان، میوزیکل کنسرٹ میں بھگدڑ،متعدد افراد زخمی

ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر ہاؤسنگ کالونی گراؤنڈ میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران جھگڑا ہوا، جھگڑے کے باعث کئی افراد زخمی ہو گئے۔


ابرار الحق کی پرفارمنس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور شائقین میں لڑائی ہوئی، کنسرٹ میں بھگڈر مچ گئی جس سے سیکیورٹی اہلکار اور کئی نوجوان زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ انتظامیہ نے گراؤنڈ کی لائٹیں بند کردیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎