امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 5 ملکی دورے پر روانہ

زلمے خلیل زاد کے دورے افغان امن عمل کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو: رائٹر


واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد 10 فروری سے 28 فروری تک 5 ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد بیلجیئم، جرمنی، ترکی، قطر، افغانستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے اور یہ دورہ افغان امن عمل کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد پانچ ممالک کے دوروں میں اپنے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد مشرق وسطیٰ اور یورپ کا دورہ مکمل کر کے واشنگٹن پہنچے ہی تھے کہ انہیں مزید ممالک دوروں پر بھیج دیا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎