خیسور واقعے کے بعد منظرعام پر آنے والے حیات خان کے ماموں ملک ماتوڑکے کا قتل

خیسور کے 13 سالہ حیات خان نے الزام لگایا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار اس کے گھر بغیر اجازت داخل ہوئے، تاہم بچے کے ماموں ملک ماتوڑکے نے اس کی تردید کی تھی—۔جیو نیوز اسکرین گریب


خیسور واقعے کے بعد منظر عام پر آنے والے حیات خان کے ماموں ملک ماتوڑکے کو قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور ملک ماتوڑکے پر فائرنگ کردی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

ایک ویڈیو پیغام میں 13 سالہ حیات خان نے الزام لگایا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار اس کے گھر بغیر اجازت داخل ہوئے—۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں مبینہ طور پر شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ حیات خان نے الزام لگایا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اُس کے گھر بغیر اجازت داخل ہوئے ہیں، تاہم بچے کے ماموں ملک ماتوڑکے نے اس بات کی تردید کردی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ حیات خان کا بڑا بھائی شریعت اللہ مبینہ طور پر دہشت گرد ہے اور اکتوبر 2018 میں شمالی وزیرستان سے آئل اینڈ گیس کمپنی کے چار ملازمین کے اغوا اور قتل کے واقعے میں ملوث رہا ہے۔ شریعت اللہ نے جن لوگوں کو اغوا کیا تھا ان میں ایک ایف سی اہلکار بھی شامل تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎