نوابشاہ روڈ پر مسافر وین اور گاڑی کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 11 زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں وین ڈرائیور بھی شامل ہے۔


سانگھڑ: (دنیا نیوز) سانگھڑ میں نواب شاہ روڈ پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

نوابشاہ روڈ پر ہونیوالے حادثے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، ایک گاڑی محکمہ آبپاشی کے عملے کی تھی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں وین ڈرائیور بھی شامل ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎