سیکیورٹی فورسز کے حق میں بیان دینے والے ملک ماتوڑ کے کو قتل کر دیا گیا

شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے حق میں گواہی دینے اور واقعہ خیسور کا جھوٹ بے نقاب کرنے پر ملک ماتوڑکے کو ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔ ملک ماتوڑکے دہشت گردوں کیخلاف آواز اٹھانے کے حوالے سے مشہور تھے۔


مقامی ذرائع کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے پروپیگنڈے کیخلاف آواز اٹھانے والے ملک ماتوڑکے کو ان کے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا۔ ملک ماتوڑکے نے پی ٹی ایم کے جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ بننے سے انکار کیا تھا۔

مقتول ملک ماتوڑکے نے خیسور واقعہ میں سیکیورٹی فورسز کے ملوث نہ ہونے کا بیان دیا تھا۔ ملک ماتوڑکے دہشت گرد کے گھر چھاپے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تھے۔ ملک ماتوڑکے نے خیسور واقعہ میں چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز کے خواتین کے ساتھ اچھے سلوک کی گواہی دی تھی۔

واضح رہے کہ خیسور واقعہ سے متعلق بچے حیات خان کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملک ماتوڑکے کی ویڈیو بھی شوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مذکورہ گھر ان کی بہن کا ہے اور وہاں سیکیورٹی اہل کاروں کی جانب سے کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎