بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع

کوئٹہ، زیارت، ژوب، پشین اور مستونگ شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جب کہ وادی زیارت میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ سمیت 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، ژوب، پشین اور مستونگ شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بھی سردی کی شدید لہر جاری رہنےکی پیشگوئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎