شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی: نیب کی بینچ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

موجودہ بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتا، معاملہ جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کو بھجوایا جائے، نیب۔ فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت کرنے والے بینچ کے خلاف نیب کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے اور موجودہ بینچ درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتا۔

نیب نے عدالت نے استدعا کی کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کو بھجوائی جائے۔

نیب کا کہنا ہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بینچ شریک ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرچکا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎