شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست، نیب کا بنچ پر اعتراض

لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت کرنیوالے بنچ پر اعتراض کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفو ظ کرلیا۔


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا شہباز شریف کی درخواست ضمانت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کو بھجوائی جائے، موجودہ بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی اس کیس میں شریک ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میں معذرت خواہ ہوں، اب ایسا نہیں ہوتا، نیب پر پہلے بڑے الزامات لگ رہے ہیں، اب نیب اپنی مرضی کے بنچ بنوائے گا ؟۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎