شہباز شریف کی ضمانت، بینچ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت کرنے والے بینچ کے خلاف اعتراض پر سماعت ہوئی۔


چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے نیب کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر نیب کے اعتراض پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی درخواست ِ ضمانت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کو بھجوائی جائے، موجودہ بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پرسماعت نہیں کر سکتا۔

نیب پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بینچ شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎