انٹرنیشنل سائیکلسٹ صبیحہ زاہد کینسر سے ہار گئیں

مایہ ناز سائیکلسٹ صبیحہ زاہد راولپنڈی کے اسپتال میں انتقال کرگئیں ، وہ 6 ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض کیخلاف جنگ لڑ رہی تھیں۔


بتیس سالہ انٹرنیشنل سائیکلسٹ صبیحہ زاہد پاکستان آرمی کی طرف سے کھیلتی رہیں جبکہ چار سال انہیں نیشنل چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

صبیحہ زاہد نے انڈیا کے شہر گوہاٹی میں ہونے والی ساؤتھ ایشیا چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیا تھا۔ مرحومہ نے روڈ انڈرویل اور ٹائم ٹرائل میڈل جیتے ۔

صبیحہ کی نمازجنازہ آبائی شہر ہری پور میں ادا کی گئی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎