آسٹریلیا میں مٹی کا طوفان،لوگ خوفزدہ


آسٹریلیامیں مٹی کا طوفان اُمڈ آیا، اس دوران مٹی کے بگولے نے لوگوں کو بیحد خوفزدہ کردیا۔

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلزکے ٹاؤن Hillstonمیں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎