پاکستان، آسٹریلیا کے درمیان ’او ڈی آئی‘ کا شیڈول جاری

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 22 مارچ سے ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے درمیان پانچ میچز کامقابلہ ہوگا۔


پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان پہلا میچ 22مارچ اور دوسرا 24 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 27 مارچ کو ابو ظہبی جبکہ چوتھا میچ 29 مارچ اور پانچواں 31 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٓآئی سی سی کی حالیہ ر ینکنگ کےمطابق پاکستانی ٹیم پانچویں جبکہ آسٹریلوی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔

پی سی بی ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل ذاکرخان کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم عالمی چیمپئنزہے اس کے ساتھ پاکستانی ٹیم کا کھیلنا اُن کے لیے ورلڈ کپ میں فائدہ مند ثابت ہو گا۔

ذاکر خان نے کہا کہ اُمید کرتے ہیں18 ماہ پر مشتمل ایچ بی ایل پاکستا ن سُپر لیگ کی کامیاب سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان میں میچز کھیلنے پر قائل کر لیا جائے گا ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ پاکستان میں بھی میچ کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب ذاکر خان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کرکٹ شائقین کو 1998 کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو براہِ راست دیکھنے کے لیے تھوڑا اور انتظار کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیمایچ بی ایل پی ایس ایل 2019میں سیکیورٹی انتظامات دیکھنے کے لیے آسٹریلوی سیکیورٹی ماہرین کو پاکستان بھیجیں گے جبکہ آئی سی سی کے ساتھ بھی مکمل رابطہ میں رہیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎